مندرجات کا رخ کریں

آمودریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 06:24، 14 جنوری 2024ء از Tahir mq (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Category:Short description is different from Wikidata سے Category:ویکی ڈیٹا سے مختلف مختصر وضاحت میں منتقل کر دیئے گئے بذریعہ گروہ زمرہ بندی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
دریائے جیحوں اور دریائے سیحوں کا نقشہ

آمو دریا (Amu Darya) وسط ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے جبکہ یہ دریائے جیحوں بھی کہلاتا ہے۔ پامیر کے پہاڑوں سے نکلنے والے اس دریا کی کل لمبائی 2400 کلومیٹر (1500 میل) ہے اور یہ افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے ہوتا ہوا بحیرہ ارال میں گرتا ہے۔ اس میں پانی کا سالانہ اخراج 55 مکعب کلومیٹر ہے۔

اس دریا کو افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک (تاجکستان اور ازبکستان) کے درمیان سرحد تسلیم کیا جاتا ہے۔