مندرجات کا رخ کریں

محسن علی (ٹی وی پروڈیوسر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 08:47، 16 جون 2016ء از Arif80s (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏اعزازات: درستی املا، مواد کی نئی ترتیب)
سید محسن علی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1941ء
وفات مئی 23، 2003(2003-05-23)ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
وجہ شہرت ڈراما پروڈیوسر
کارہائے نمایاں
  • شہ زوری
  • کرن کہانی
  • انکل عرفی
  • شاہین
  • جناح سے قائد
صنف ڈراما
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی
پی ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

سید محسن علی (پیدائش: 1941ء - وفات: 23 مئی، 2003ء) پاکستان ٹیلی وژن کے ممتاز پروڈیوسر تھے جنہوں نے شہ زوری، انکل عرفی اورجناح سے قائد جیسے مشہور و معروف ڈراموں کی پیشکش و ہدایات دیں۔

حالات زندگی

شاہزاد خلیل 1941ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے۔انہوں نے 1967ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کی۔ ان کے مشہور ٹیلی وژن ڈراموں میں شہ زوری، کرن کہانی، انکل عرفی، تعبیر، شاہین اور جناح سے قائد کے نام سرفہرست ہیں۔ [1]

اعزازات

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کا اعزاز اور پاکستان ٹیلی وژن کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔[2]

مشہور ڈرامے

  • شاہین
  • جناح سے قائد
  • شہ زوری
  • انگل عرفی
  • تعبیر
  • کرن کہانی

وفات

سید محسن علی 23 مئی، 2003ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب ص 912، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. ^ ا ب محسن علی انتقال کرگئے، روزنامہ ڈان، پاکستان، 24 مئی 2003ء