مندرجات کا رخ کریں

حرارت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبیعیات میں، حرارت، توانائی کی ایک شکل ہے جو کہ (درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے) ایک جسم یا نظام سے دوسرے جسم یا نظام تک منتقل ہوتی ہے.حرارت کسی جسم میں موجود مائیکروسکوپک ذروں (ایٹموں اور مالیکیولوں وغیرہ) کی حرکت کے باعث موجود توانائی کو کہتے ہیں۔ اِسے انگریزی حرف Q سے علامت بند کیا جاتا ہے.
جب دو نظامات یا اجسام میں سے ایک جسم یا نظام کا درجہ حرارت کم اور دوسرے کا زیادہ ہوتا ہے تو حرارتی توانائی زیادہ درجہ حرارت والے نظام یا جسم سے کم درجہ حرارت والے نظام یا جسم کی طرف منتقل ہوتی ہے. اِس عمل کو انتقال حرارت یا ایصال حرارت کہا جاتا ہے.