داؤد کمال
داؤد کمال | |
---|---|
پیدائش | 4 جنوری 1935 ء ایبٹ آباد، شمال مغربی سرحدی صوبہ، برطانوی ہندوستان |
وفات | 5 دسمبر 1987 نیویارک، ریاستہائے متحدہ امریکا | (عمر 52 سال)
آخری آرام گاہ | نوگزا قبرستان پشاور یونیورسٹی |
پیشہ | شاعر، ماہر تعلیم |
زبان | انگریزی زبان |
قومیت | |
نسل | پشتون |
شہریت | |
مادر علمی | پشاور یونیورسٹی جامعہ کیمبرج |
نمایاں کام | Compass of Love and Other Poems Ghalib Reverberation Unicorn and the Dancing Girl |
پروفیسر داؤد کمال (انگریزی: Daud Kamal)، (پیدائش: 4 جنوری، 1935ء - وفات: 5 دسمبر، 1987ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے انگریزی زبان کے مشہور شاعر اور ماہر تعلیم تھے۔
حالات زندگی
داؤد کمال 4 جنوری، 1935ء میں ایبٹ آباد، شمال مغربی سرحدی صوبہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ انہوں نے برن ہال کیمبرج اسکول سری نگر، اسلامیہ کالج پشاور ، پشاور یونیورسٹی اور جامعہ کیمبرج سے تعلیمی مراحل مکمل کیے۔ انہوں نے 1976ء، 1977ء اور 1980ء میں انگریزی شاعری کے عالمی مقابلے میں حصہ لیا اور ہر مرتبہ سونے کا تمغا جیتا۔ ان تصانیف میں Ghalib: Reverberations, Compass of Love and Other Poems, Faiz in English, Remote Beginning اور Unicorn and the Dancing Girl The کے نام شامل ہیں۔[2]
تصانیف
- Compass of Love and Other Poems
- Ghalib: Reverberations
- The Unicorn and the Dancing Girl
- Faiz in English
- Remote Beginning
وفات
داؤد کمال 5 دسمبر، 1987ء کو نیویارک، ریاستہائے متحدہ امریکا میں وفات پاگئے۔ وہ پشاور یونیورسٹی کے نوگزا قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
- ^ ا ب ایکسپریس ٹریبیون کراچی، 5 دسمبر 2013ء
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ص 625، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء