مندرجات کا رخ کریں

آنکھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 13:55، 5 مئی 2012ء از Robbot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (r2.7.2) (روبالہ جمع: ka:თვალი)
یہ مضمون عمومی طور پر انسانی آنکھ کے بارے میں ہے۔

آنـکھ (سنسکرت) جسکے لیۓ طب میں عموماً عـیـن (عربی) یا چـشم (فارسی) کا لفظ آتا ہے دراصل ایک ایسا عضو ہے جو کہ روشنی کا ادراک (احساس) کرسکتا ہے اور بصارت (بینائی) کا فعل انجام دیتا ہے۔ انسانی آنکھ عکاسے سے مماثلت رکھتی ہے کہ عکاسہ دراصل آنکھ کے اصول پر ہی ایجاد ہواہے۔

آنکھ کی ساخت۔

تشریح

انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوۓ حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہہ سے بنی ہو.

  1. صلبہ (sclera) یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے
  2. مشیمیہ (choroid) یہ درمیانی پرت یا تہـ ہوتی ہے
  3. شبکیہ (retina) یہ آنکھـ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے

سانچہ:Link FA