مندرجات کا رخ کریں

شترمرغ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 18:26، 9 ستمبر 2011ء از ZéroBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (r2.7.1) (روبالہ جمع: av:ВаранихӀинчӀ)

شترمرغ کا شمار زمین پر دوڑنے والے بڑے پرندوں میں ہوتا ہے۔ اس پرندے کا آبائی علاقہ افریقہ ہے۔ منفرد جسمانی وضح قطع کا حامل یہ پرندہ اپنی لمبی گردن اور لمبی ٹانگوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ اور اسی وجہ سے شترمرغ 97.5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔ اسکی یہ رفتار زمین پر دوڑنے والے بڑے پرندوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح شترمرغ کرہ ارض میں بسنے والے پرندوں میں سب سے بڑا انڈہ دینے والا پرندہ ہے۔