مندرجات کا رخ کریں

سلطانہ صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 20:49، 31 مارچ 2020ء از یاسمین سکندر (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («سلطانہ صدیقی== سلطانہ صدیقی == جنوبی ایشا کی ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن پروڈیوسر...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

سلطانہ صدیقی== سلطانہ صدیقی == جنوبی ایشا کی ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن پروڈیوسر سلطانہ صدیقی، جنہیں جنوبی ایشیا کی ایسی واحد خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جو کئی ٹیلی ویژن چینلز کی مالک ہیں اور نہایت کامیابی سے اس شعبے میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہیں۔ سلطانہ صدیقی حیدر آباد سندھ میں پیدا ہوئیں۔ سلطانہ کا تعلق سندھ کے ایک تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے۔ بے اے آنرز کے بعد ہی ان کی شادی ہو گئی۔ کہا جاتا ہے کہ سلطانہ صدیقی نے عورت ہو کر عورت کو ایکسپو لائٹ کیا ہے۔ اِس سے پہلے عورتوں پر اِتنے بولڈ ڈرامے نہ تو لکھے گئے اور نہ ہی بنائے گئے کہ جن سے عورت کا تقدس مجروح ہوا ہے۔

== تعلیم ==

حیدرآباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد سندھ یونیورسٹی سے انہوں نے علم نفسیات اور تقابلی مذاہب کے شعبے میں بی اے آنرز کیا۔

مشاغل اور پیشہ

انہیں بچپن ہی سے کھیل کود، فنونِ لطیفہ و موسیقی اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق تھا۔ انہوں نے اپنے شوق اور اپنے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں، بلکہ انہیں اپنی تخلیقی قوت کے بھرپور اظہار کا ذریعہ بنایا۔ انیس سو تہتر، چوہتر سے انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا ۔1981سے لے کر 2008 ء تک انہیں 15 مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ سلطانہ صدیقی نے پاکستان ٹیلی وژن پر بحثیت پروڈیسر اور ڈائریکٹر کام کرنا اس وقت شروع کیا، جب میڈیا میں بہت کم خواتین دیکھی جاتی تھیں۔ ان کا غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والا ڈرامہ ’ماروی‘ انکی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس کے بعد سے انہوں نے بے شمار ڈرامے پیش کئے اور اُن کی ہدایات دیں۔ سلطانہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش نظر آتی ہیں۔ وہ ’فخر امداد فاؤنڈیشن ‘ نامی ایک این جی او کی ڈائریکٹر اور ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ’مومل‘ کی بانی بھی ہیں۔سندھ گریجوایٹس ایسوسی ایشن وومن ونگ، میڈیا وومن جرنلسٹس اینڈ پبلشرز آرگنائزیشن کی سربراہ ہیں۔ سندھ مدرستہ الاسلام کے بورڈ آف گورنر کی رکن ہیں۔

ایوارڈز

صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی (۲۰۰۷ئ۔۲۰۰۸ئ) سمیت مزید چھ مختلف ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔سی سی او سمٹ ایشیاء2013ءکی جانب سے حال ہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی صدر سلطانہ صدیقی کو اُن کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ٹرافی پیش کی گئی۔اس کے ساتھ ہی انہیں ایک کتاب ”100بزنس لیڈرز آف پاکستان“ کا2013کا ایڈیشن بھی پیش کیا گیا جس میں ایسے 100نمایاں صنعت کاروں کے پروفائل ہیں جنہوں نے پاکستانی صنعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ۔ اس کتاب میں سلطانہ صدیقی کا پروفائل بھی شامل کیا گیا ہے۔یادش بخیر سلطانہ صدیقی کو یہ اہم ایوارڈ پہلی مرتبہ نہیں دیا گیاہے قبل ازیں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا جاچکا ہے۔یہ تقریب منیجر ٹوڈے اور سی ای او کلب پاکستان کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

حوالہ جات

https://dailypakistan.com.pk/15-Dec-2013/65478

https://www.dw.com/ur/%D8%B3%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%B9%DB%8C-%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%86%DA%88%D8%B3%D9%B9%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B8%DB%8C%D9%85-%D9%86%D8%A7%D9%85/a-4457511-0