چبیانہ ریلوے اسٹیشن

نظرثانی بتاریخ 14:13، 5 اکتوبر 2023ء از Asadpg (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (زمرہ، حوالہ، ربط using AWB)

چبیانہ ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ ریلوے اسٹیشن پرانے اور تاریخی ریلوے ٹریک بہاولنگر  منچن آباد ریلوے ٹریک پر دونوں شہروں کے تقریباً وسط میں واقع ہے۔ اس ویران اور کھنڈر ریلوے اسٹیشن چبیانہ کی بوسیدہ اور ٹوٹی پھوٹی عمارت موجود ہے جس میں آجکل اردگرد کے کسانوں نے گرمی کے موسم میں اس ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں اپنے  مویشی باندھے ہوئے تھے۔ کسی دور میں یہ ریلوے اسٹیشن شاد و آباد تھا اور اس علاقے کے شمال اور جنوب کے لوگوں کو ریل گاڑی کے ذریعے دوسرے علاقوں ملانے کا واحد ذریعہ تھا مگر بسوں، لاریوں اور دیگر ذرائع آمد و رفت کے آ جانے سے اور اس علاقے کی ریل گاڑی خسارے کی وجہ سے بند کر دی گئی اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں کی ریلوے اسٹیشن چبیانہ بھی بیکار ہو گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی  بوسیدہ عمارت اپنے سینے پر شاندار ماضی کی  یادگار سجائے کھڑی ہے ۔

چبیانہ ریلوے اسٹیشن
Chabiana Railway Station
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)سمہ سٹہ-امروکہ برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈCBA[1]
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
متی رویا سمہ سٹہ-امروکہ برانچ لائن منچن آباد
بطرف امروکہ
Map

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "Loading Stations"۔ پاکستان ریلویز۔ 23 ستمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2023 

بیرونی روابط

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔